اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھروچ۔ جمبوسار بائی پاس روڈ پر واقع پٹیل ویلفیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں پیش آیا۔ آدھی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے اس کے دو آئی سی یو میں سے ایک یونٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ بہت سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔
اس سے پہلے بھی کورونا بحران کے دوران گجرات کے راجکوٹ ، احمد آباد میں ایسے واقعات میں متعدد مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲